Life is a Journey - A trip from Akifa's book


Akifa is truly an inspiration for all of us. Her life story can touch anyone and here, I would like to share the overview of her life and her eager and love of traveling to the north of Pakistan. The story of touch a lot was selected the best among people choice. So let's get started!

زندگی کا دوسرا نام سفر ہے

عاکفہ سعید

کہتے ہیں زندگی کا دوسرا نام سفر ہے۔ یہ اور بات ہے کہ زندگی میں اردو والا سفر بھی خوب کرنا پڑتا ہے اور انگریزی والا بھی۔

بذات خود موصوف کو دونوں طرح کے سفر کرنے کا شرف حاصل رہا ہے۔

یکم مئ ٢٠٠٠,آج سے ١٨ سال پہلےچھوٹی عمر میں خوفناک ٹریفک حادثہ,ڈرائیور کی تیز رفتاری اور کچھ ڈاکٹرز کی فنی مہارتیں...نتیجہ بائیں بازو سے محروم ہونا پڑا۔

Khunjrab Pass, Akifa Saeed
Khunjrab Pass, Akifa Saeed

دراصل یہ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا زندگی کا جہاں سے ایک نارمل انسان سےمعذور انسان کی زندگی کا سفر شروع ہوا۔
سفر تو شروع ہوامگر ساتھ میں یہ بھی سمجھ آیا,بیٹا جی یہ جو ہے نا ہماری سوسائٹی دراصل ایک معذور انسان کو ڈھنگ سے ٹریٹ
کرنے کے بجائے۔
ٹریٹ کلاسک بلیڈ سے ڈرائیکٹ ذبح ہی کرتی ہے۔
تو جناب اب انگریزی والا سفر شروع ہوا چاہتا ہے ۔ 
!وہ کہتے ہیں نا جو ڈر گیا وہ مر گیا
جب مرنا ہی ہےتو ڈرنا کیسا؟ ایک جنون سوار ہوا زندگی کو جینے کا اور بہت موٹا موٹا کر کے ڈھیر ساری جرمن گُلو سے دل و  دماغ میں۔
  یہ بات چپکا لی کے یہاں کچھ بھی نامکمن نہی , بس ہمت کر لڑکی اور خطروں کی کھلاڑی بن جا ۔
آج الحمدللہ موصوف حوصلہ افزائی کرنے والا خطیب، ملٹی میڈیا آرٹسٹ، گرافک ڈیزائنر، فوٹوگرافر اور ضرورت پیش آنے پر کبھی کبھی لکھاری بھی بن جاتے ہیں۔

Siri Paye Track, Kaghan Valley, Akifa Saeed
Siri Paye Track, Kaghan Valley, Akifa Saeed

بچپن میں جب اپنے ابوجان کی تصویریں جب وہ ناران کی وادیوں میں کھڑے مسکرا رہے اور کبھی وادی ہنزہ کے خوبصورت  راستوں پہ چل رہے اور کبھی خنجراب پاس پہ کھڑے وکٹری سائن بنا رہے ہیں۔ بچپن سے ہی ہم نجانےکیوں ان تصویروں کی طرف کھنچے سے چلے جاتے یا پھر گھر آۓ کیلنڈرز پہ چپھے برف سے ڈھکے خوبصورت پہاڑوں کے منظراور ٹی وی پہ چینل بدلتے جیسے ہی نظر ان خوبصورت وادیوں پہ پڑتی تو ہاتھ تھم سا جاتا دل رک سا جاتا,اور تو اور ستم یہ کے جب مستنصر حسين تارڑ صاحب کو اپنا گرو مان بیٹھے تو جناب ہم پر یہ گمان ہوا یہ جو پہاڑوں سے محبت کا شوق ہے نا یہ تو گٹھی کی صورت اپنے ابا جان سے ہمیں وراثت میں مل چکا ہے, اس حقیقت کا جب ہم پہ انکشاف ہوا تو روح بےتاب ہو جاتی کہ کسی طور اڑ کر ان وادیوں میں پہنچ جائیں...جہاں بس الّلہ پاک ہیں انکی قدرت انکی مصوری,انکی رحمت اور معجزات۔
پہاڑوں کی محبت آہستہ آہستہ۔

No limits when it comes to travel bcuz I love it.
No limits when it comes to travel bcuz I love it.
The great saif-ul-malook lake in Naran.
The great saif-ul-malook lake in Naran.

بڑھتے بڑھتے عشق کی انتہا تک پہنچ چکی اور عشق بھی ایسا جو ناسور بنتا جاے ! اب تو خوابوں میں بھی راکا پوشی, نانگا -----پربت اور نہ جانے کیا کیا نظر آنے لگا. تو اس لاعلاج عشق کی دوا کے لئے جب زندگی میں پہلی بار ناران کی حسین وادیوں کا سفر کیا. تو پہلی نظر ان عظیم و شان پہاڑوں پر پڑتے ہی کیفیت ایسی کے آنکھوں میں بے اختیار آنسو اور دل میں صرف ایک ہی بات بس اپنے رب کے حضور فوراً سجدہ ریز ہو جائیں۔
اور حیرت ہے یہ صرف پہلی بار ہی کی کیفیت نہیں. ایسا ہر بار کی روایت بن چکا۔
اور یہ کیف و سرور کی کیفیت صرف وہی محسوس کر سکتا ہے جو خود دیوانہ وار اس عشق میں مبتلا ہو۔ 
وہاں قدرت کا ہر رنگ انسان کو لاجواب کر دیتا ہے۔ بےشک میرارب ہی یہ سب کر سکتا ہے۔
تو جناب طیبعت کچھ ازلی سی جنگجو ٹھری اور ہم بھی کہاں ٹلنے والے تھے ہم بھی ہر بار ان وادیوں کی زیارت کو جا تے رہے.بے شمار بار جانا ہوا اور ہر بار ہر رنگ پہلے سے مختلف پایا۔ 
اور اس سب میں نہ معزوری اڑے آئ نا ہی۔
! ہمت کم ہوئ
! الحمدللہ

Pakistan Zindabad, Akifa Saeed
Pakistan Zindabad, Akifa Saeed

بس ہم ہوتے ہیں ہمارا کیمرہ ایک ہمت اور جستجو ہوتی ہےآگے بڑھتے رہنے کی۔ 
برف سے ڈھکے آسمان کو چُھوتے پہاڑ,سفید خوبصورت چشمے,خدا کی رحمت سے بھری پر نور وادیاں,رنگ رنگ کی حیسن جھلیں ہماری ہم سفر ہوتی ہیں ہمیشہ۔
دلِ نادان نے عشق کے ہاتھوں بےبس ہو کر زندگی کی سب سے بڑی خواہش کو ایک مشن بنا لیا ہے میر ے پیارےپاکستان کی ان خوبصورت چوٹیوں پہ پہنچ کر انکی عظمت کو سلام پیش کروں۔ انشاءالّلہ۔
 


- Content and Photos by Author.

Gallery

Comments (0)

Travelling to Pakistan from UK? Here are Some Tips

03 Dec

Travelling to Pakistan from UK? Here are Some Tips

Admin | Khyber Pakhtunkhwa
Time Travel: when only the real explorers existed

15 Mar

Time Travel: when only the real explorers existed

Awais Jibran | Gilgit Baltistan
Shandoor Bohat Door (Shandoor - A place far away) - P2

18 Sep

Shandoor Bohat Door (Shandoor - A place far away) - P2

Awais Jibran | Gilgit Baltistan
Shandoor Bohat Door (Shandoor - A place far away) - P5

31 Mar

Shandoor Bohat Door (Shandoor - A place far away) - P5

Awais Jibran | Gilgit Baltistan
Shandoor Bohat Door (Shandoor - A place far away) - P1

17 Sep

Shandoor Bohat Door (Shandoor - A place far away) - P1

Awais Jibran | Gilgit Baltistan